اسرائیلی تازہ جارحیت سے 22 فلسطینی شہید

احتجاجی  جلوس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونےو الی  رابعہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے   دم توڑ گئی

945648
اسرائیلی تازہ جارحیت  سے 22 فلسطینی شہید

مقبوضہ غزہ  کی سرحدوں پر 30 مارچ کے روز منعقدہ   عظیم  واپسی  پیدل مارچ کے دوران  زخمی ہونے والی  سائر  محمد رابعہ  آج صبح جام شہادت نوش کر گئی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے  ترجمان اشرف القدرہ نے  ایک تحریری اعلان میں کہا ہے کہ احتجاجی  جلوس کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونےو الی  رابعہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے   دم توڑ گئی ہے۔

جس  کے بعد  30 مارچ سے ابتک  اسرائیلی  جارحیت  کا نشانہ  بننے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 22  ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ  لینڈ ڈے کی سالانہ یاد کے  دائرہ کار میں  تیس مارچ سے ابتک فلسطینی عوام  'عظیم    واپسی  پیدل   مارچ ' کے نام سے  پُر امن مظاہرے  کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں