فلسطین، لینڈ ڈے کے جلوس پر اسرائیل کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید

فلسطینی پرچم  اٹھانے والے  ہزاروں کی تعداد میں افراد نے  اپنی سر زمین کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ ملک کے متعدد علاقوں میں جلوس نکالے

941382
فلسطین، لینڈ ڈے کے جلوس پر اسرائیل کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید

فلسطین لینڈ ڈ ے  کے موقع پر غزہ کی پٹی پر ہونے والے مظاہرے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے ترجمان اشرف الاق درا  کا کہنا ہے کہ اسپتال لائے جانے والے فلسطینی شہیدوں کی تعداد 15تک جا پہنچی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زہریلی گیس سے متاثرین کی تعداد پانچ سو کے قریب ہے۔

اسرائیل  کی جانب سے تیس مارچ سن 1976 کو فلسطینی عوام کے ہزاروں  ایکٹر علاقے کو اپنے قبضے میں  لے  لیا تھا تب سے  اس واقع کو "لینڈ ڈے" کے نام سے  منایا جاتا ہے، فلسطینی گروہوں کی جانب سے کئی دن قبل" واپسی کا عظیم جلوس" کی اپیل  پر ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام  نے شرکت کے لیے صبح سے ہی سرحدی علاقوں  یکجا ہونا شروع کر دیا تھا۔

فلسطینی پرچم  اٹھانے والے  ہزاروں کی تعداد میں افراد نے  اپنی سر زمین کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ ملک کے متعدد علاقوں میں جلوس نکالے۔

 



متعللقہ خبریں