سخت حفاظتی اقدامات میں مصری انتخابات،رائے دہی 3 روز جاری رہے گی

مصر میں آج سے صدارتی انتخابات کا آغاز ہو رہا ہے،رائے دہی  کا سلسلہ 3روز تک جاری رہے گا جبکہ مصری فوج نے انتخابی عمل کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف صوبوں میں اپنے اہلکاروں  کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے

937618
سخت حفاظتی اقدامات میں مصری انتخابات،رائے دہی 3 روز جاری رہے گی

مصر میں آج سے صدارتی انتخابات کا آغاز ہو رہا ہے،رائے دہی  کا سلسلہ 3روز تک جاری رہے گا۔

انتخابات کے لیے  رائے دہندگان  کی تعداد تقریبا 6 کروڑ ہے۔

 انتخابات میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے حریف موسی مصطفی موسی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

صدارتی انتخابات کے سلسلے میں بیرون ملک رائے دہی  کا انعقاد 23 سے 25 مارچ تک کیا گیا۔

اس سے قبل مصری حکومت نے انتخابی عمل کو پر امن بنانے کے لیے تمام تر مطلوبہ انتظامات مکمل کر لیے۔

 انتخابات   میں حفاظتی اقدامات کی بحالی کے لیے  بھی  مسلح افواج   شریک ہیں۔

 اس حوالے سے  دفتر داخلہ ، الیکشن کمیشن اور تمام متعلقہ ریاستی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس سلسلے میں مصری فوج نے انتخابی عمل کو پر امن اور محفوظ بنانے کے لیے مختلف صوبوں میں اپنے اہلکاروں  کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں