سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا، یمن سےداغے بلاسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے

عرب فوجی اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 7 بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا کر مملکت کو تباہی سے بچا لیا

937476
سعودی عرب بڑی تباہی سے بچ گیا، یمن سےداغے بلاسٹک میزائل حملے ناکام بنا دیے گئے

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر 7 بیلسٹک میزائل حملے ناکام بنا کر مملکت کو تباہی سے بچا لیا۔

خبر  کے مطابق، عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے الریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے سعودی عرب پر 7 میزائل داغےان میں سے تین میزائل دارالحکومت الریاض کی طرف، ایک خمیس مشیط، ایک نجران اور دو جازان کی جانب داغے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسندوں کی جانب سے میزائل حملوں کا مقصد سعودی عرب کو دہشت گردی سے دوچار کرنا، شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانا تھا تاہم، سعودی محکمہ دفاع اورعرب اتحادی فوج نے مشترکہ طورپر حوثیوں کے داغے گئے میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل فضا ہی میں تباہ کردیے۔

معلوم ہوا ہے کہ  ایک میزائل کے ٹکڑے لگنے سے سعودی عرب میں مقیم ایک مصری شہری جاں بحق بھی ہوا ہے۔

کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے یہ دشمنانہ اور اندھا دھاھند میزائل حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

 ایران حوثیوں کی مدد کے ذریعے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 



متعللقہ خبریں