اسرائیلی وزیر کی اپیل: دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ برقرار رکھا جائے

اسرائیل کے لئے ضروری ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اردن کی وادی عاوار کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں رکھے اور یہاں کی یہودی رہائشی بستیوں کو مضبوط بنائے: یوآف گلانٹ

934522
اسرائیلی وزیر کی اپیل: دریائے اردن کے مغربی کنارے پر قبضہ برقرار رکھا جائے

اسرائیل کے وزیر برائے سماجی امور  و آباد کاری 'یوآف گلانٹ' نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل کے زیر قبضہ رکھے جانے کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی خبر کے مطابق گلانٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لئے ضروری ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اردن کی وادی عاوار کے کنٹرول کو اپنے ہاتھ میں رکھے اور یہاں کی یہودی رہائشی بستیوں کو مضبوط بنائے۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مشرقی علاقے عاوارکی طرف اشارہ کرتے ہوئے گلانٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کے تحفظ کے لئے  بیت المقدس  کا مشرقی حصہ ایک مضبوط قلعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں یہودی رہائشی بستیوں  کے لئے مختص فنڈ میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں اسرائیل نے،  بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے  میں یہودی بستیوں  کی تعمیر کے کاموں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس معاملے میں اقوام متحدہ کے تمام فیصلوں کو پس پشت ڈال کر فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں