اسرائیل کی جارحیت، 1 فلسطینی نوجوان ہلاک درجنوں زخمی

امریکی  صدر کے القدس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے  فلسطینیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر جلوس نکالے

926553
اسرائیل کی جارحیت، 1 فلسطینی نوجوان ہلاک درجنوں زخمی

اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری جان بحق ہو گیا۔

امریکی  صدر کے القدس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے  فلسطینیوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی پر جلوس نکالے۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر اصلی اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔

جس سے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی نوجوان  ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے،  دوسری جانب  نبلوس، اریحہ اور راملہ کے مظاہروں میں مداخلت کے باعث 21 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی  پر سرحدوں کے قریبی علاقے میں  جلوس نکالے والے فلسطینی شہریوں  پر گولیاں چلائیں جس دوران 9 فلسطینی  زخمی ہو گئے۔

اُدھر یورپی یونین نے  اسرائیل کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس کے فلسطینیوں کے اقاموں کو منسوخ کرنے  کا اختیار دینے والے  بل  کی منظور ی دو مملکتی  سلسلہ حل کو متاثر کرے گی۔

اسرائیل کی جانب سے سن 1967 سے ابتک  اپنے قبضے میں لینے والی سر زمین پر اس کی حاکمیت کو یورپی  یونین کی جانب سے تسلیم نہ کرنے پر توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں