بغدادی کی بہن کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنا دی گئی

عراق کی تعزیراتی عدالت نے دہشتگرد تنظیم داعش کے نام نہاد لیڈر ابو بکر البغدادی کی بہن کو دہشتگردی کے ساتھ تعاون کے الزام کے ساتھ عمر قید اور پھانسی کی سزا سنا دی

925453
بغدادی کی بہن کو عمر قید اور پھانسی کی سزا سنا دی گئی

عراق کی تعزیراتی عدالت نے دہشتگرد تنظیم داعش کے نام نہاد لیڈر ابو بکر البغدادی کی بہن کو دہشتگردی کے ساتھ تعاون کے الزام کے ساتھ عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

عراق کی عدلیہ انتظامیہ کے ترجمان عبدالستار بائراکتار نے جاری کردہ تحریری بیان   میں کہا ہے کہ "تعزیراتی عدالت نے بغدادی کی بہن کو دہشت گردی کے ساتھ تعاون کے الزام کے ساتھ عمر قید اور پھانسی کی سزا سنائی ہے"۔

بائراکتار نے کہا ہے کہ بغدادی کی بہن نے تفتیش کے دوران دہشت گرد تنظیم کو لاجسٹک امداد فراہم کرنے اور موصل میں تنظیم کے اراکین میں کرنسی تقسیم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  بغدادی  کا بہنوئی بھی دہشت گرد تنظیم کے اعلیٰ سطحی دہشت گردوں میں شامل ہے اور اس سے قبل اسے بھی سزائے موت سنائی گئی تھی۔  



متعللقہ خبریں