مملکت میں بدعنوانی کے خلاف "شاک تھیراپی" کرنا ضروری تھا:سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں اصلاحات کی نئی لہر اور بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم کو Shock Therapy کا ایک حصّہ قرار دیا ہے

920350
مملکت میں بدعنوانی کے خلاف "شاک تھیراپی" کرنا ضروری تھا:سعودی ولی عہد

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں اصلاحات کی نئی لہر اور بدعنوانی کے خلاف اپنی مہم کو Shock Therapy کا ایک حصّہ قرار دیا ہے۔

امریکی اخبار اخبارواشنگٹن پوسٹ کے لیے انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ مملکت میں ثقافتی اور سیاسی زندگی کے ارتقاء اور شدت پسندی کا سر کچلنے کے لیے یہ اقدامات نا گزیر تھے۔

 شہزادہ بن سلمان کے مطابق بدعنوانی کی مثال سرطان کے مرض جیسی ہے جب یہ پھیلنے لگے تو پھر کیمو تھراپی لازم ہو جاتی ہے  ورنہ  وہ پورے جسم یعنی پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ اس لوٹ مار  کو رو کے بغیر   مملکت کے بجٹ اہداف کو کسی طور پورا نہیں کیا جا سکے گا۔

سعودی ولی عہد نے بتایا کہ بدعنوان شہزادوں کی تعداد کم رہی ہے تاہم ان کے اطراف موجود  سرگرم شخصیات نے اس برائی پر زیادہ توجہ دی اور انہوں نے شاہی خاندان کی صلاحیت اور قدرت کو نقصان پہنچایا۔

محمد بن سلمان نے بتایا کہ بدعنوانی کے خلاف ان کی مہم کے دوران گرفتار کیے گئے افراد میں سے 56 کے سوا باقی تمام کو ہرجانوں کی ادائیگی کے بعد رہا کیا جا چکا ہے۔

 



متعللقہ خبریں