شام:الغوطہ پر اسد نواز فوج کی وحشیانہ بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کےقریب مشرقی الغوطہ کے مقام پر اسد نواز فوج اور اس کی حامی ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں

913921
شام:الغوطہ پر اسد نواز فوج کی وحشیانہ بمباری،درجنوں ہلاک و زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کےقریب مشرقی الغوطہ کے مقام پر اسد نواز فوج اور اس کی حامی ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 خبروں  میں بتایا گیا ہے کہ اسدی فوج کی تازہ بمباری کے نتیجے میں مزید 80 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ مقتولین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

خبر  کے مطابق ، گزشتہ روز اسدی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 20 بچوں سمیت 77 عام شہری جاں بحق اور کم سے کم 300 زخمی ہوگئے۔

 یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مشرقی الغوطہ میں شامی فوج نے تازہ کارروائی کے دوران مخالفین  کے متعدد ٹھکانوں پر زمینی اورفضائی حملے جاری کیے ہیں۔

اسدی فوج کی طرف سے سقبا اور اوتایا کے مقامات پر بھی وحشیانہ بمباری کی گئی اور توپخانے سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں