اسرائیل، غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں کا آغاز کر رہا ہے

مشقیں، غزہ کے سرحدی علاقے میں یہودی رہائشی بستیوں میں کی جائیں گی اور  بدھ کے دن تک جاری رہیں گی

903129
اسرائیل، غزہ کی سرحد پر فوجی مشقوں کا آغاز کر رہا ہے

اسرائیل، غزہ کی سرحد پر موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی سرحد پر آج وسیع پیمانے کی فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

مشقیں، غزہ کے سرحدی علاقے میں یہودی رہائشی بستیوں میں کی جائیں گی اور  بدھ کے دن تک جاری رہیں گی ۔

بیان کے مطابق ان مشقوں کا پروگرام پہلے سے بنایا جا چکا تھا اور ان کا مقصد فوجی یونٹوں کی جنگی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کل صبح کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی عزت الدین القاسم بریگیڈ کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔

دعوے کے مطابق مذکورہ حملہ، غزہ سے اسرائیل کے جنوب میں پھینکے گئے راکٹ کے جواب میں کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں