غزہ: ایندھن کا بحران، بند ہونے والے ہسپتالوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ میں ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے بند ہونے والے ہسپتالوں  کی تعداد 10 تک پہنچ گئی

903266
غزہ: ایندھن کا بحران، بند ہونے والے ہسپتالوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ میں ایندھن کے خاتمے کی وجہ سے بند ہونے والے ہسپتالوں  کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس وقت سے 3 ہسپتال اور 3 ہیلتھ سینٹر جنریٹروں کا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں اور اس طرح جنریٹر بند ہونے کے نتیجے میں بند ہونے والے مراکز صحت کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں کی حالت مریضوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے نائب وزیر صحت یوسف ابو الرعیش نے 28 جنوری کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ صحت کے سیکٹر میں در پیش بحران کی وجہ سے ہم چند گھنٹوں میں بعض ہسپتالوں کو بند   کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں غزہ  کے ہسپتالوں میں بنیادی ادویات  کی فہرست میں بڑے پیمانے پر کمی پائی جاتی ہے"۔



متعللقہ خبریں