سعودی زیر قیادت کولیشن کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

سعودی زیر قیادت کولیشن  کے طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

901689
سعودی زیر قیادت کولیشن کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

سعودی زیر قیادت کولیشن  کے طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع  سے موصول معلومات کے مطابق سعودی زیر قیادت کولیشن  فورسز  کے جنگی طیاروں نے آج صبح شہر کے شمال میں حوثیوں کے زیر کنٹرول دیلیمی فوجی ائیر بیس  پر حملہ کیا۔

فضائی حملے کے بعد ائیر بیس سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا تاہم حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

حوثیوں کے المسیراۃ ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہونے والی خبر میں فضائی حملے کے لئے "سعودی عرب۔امریکہ  حملے" کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ حملہ 5 دفعہ کیا گیا ۔



متعللقہ خبریں