اسرائیلی فوج کی مداخلت سے 44 فلسطینی زخمی

امریکی صدر کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سے فلسطین میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں

898115
اسرائیلی فوج کی مداخلت سے 44 فلسطینی زخمی

اسرائیلی   فوجیوں نے  دریائے اُردن کے مغربی  کنارے کے  شہر اریحہ میں   القدس کو "اسرائیلی دارالحکومت" تسلیم کرنے    کے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں  پر  اسرائیلی جارحیت سے 44 افراد زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ  نے 6 دسمبر کو   اپنے ایک اعلان میں کہا تھا کہ امریکہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے اور  امریکی  سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل  کرنے کے لیے وزارت خارجہ کو احکامات جا ری کر دیے گئے ہیں۔

فلسطینی  عوام  اس روز سے گاہے بگاہے اس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں