شاہ عبداللہ ۔ السیسی ملاقات

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم  اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے درمیان ٹیلی فون پر ملاقات، فلسطین اور بیت المقدس کے مسائل سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت

885119
شاہ عبداللہ ۔ السیسی ملاقات

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم  اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی  کے درمیان ٹیلی فون پر ملاقات ہوئی جس میں فلسطین اور بیت المقدس کے مسائل سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ  بیت المقدس کے مسلمانوں، فلسطینیوں اور عیسائیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے عرب موقف   کو منّظم کئے جانے اور کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ مشرقی بیت المقدس والی فلسطینی حکومت کے قیام کے لئے فلسطینی بھائیوں کی مدد کی جانی چاہیے۔

عربوں  کی دلچسپی کے موضوعات  میں معاون ثابت ہو سکنے والے نظم و ضبط اور مشاورت  کے دوام کے موضوع پر بھی شاہ عبداللہ اور السیسی نے اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں  بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قبول کرنے اور تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے لئے وزارت خارجہ  کو احکامات دینے  کا  اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں