نیتان یاہو کی بعض یورپی رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

نیتان یاہو نے، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں  کروائی گئی رائے شماری میں ہچکچاہٹ کا ووٹ استعمال کرنے پر،  رومانیہ کے صدر اوہانس اور پولینڈ کے وزیر اعظم موراوکی   کا شکریہ ادا کیا

883365
نیتان یاہو کی بعض یورپی رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو نے بعض یورپی رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی جس میں انہوں نے ایران کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

اسرائیل کے وزارت اعظمیٰ دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے ، پولینڈ کے وزیر اعظم ماتوسز موراوکی، رومانیہ کے صدر کلاوس اوہانس اور رومانیہ کی پارلیمنٹ کے سربراہ لیوئی ڈراگینا  کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

نیتان یاہو نے ملاقات میں، بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں  کروائی گئی رائے شماری میں ہچکچاہٹ کا ووٹ استعمال کرنے پر،  رومانیہ کے صدر اوہانس اور پولینڈ کے وزیر اعظم موراوکی   کا شکریہ ادا کیا۔

بیان کے مطابق گذشتہ منگل کے روز نیتان یاہو نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر ملاقات  کی  جس میں ایران  کے واقعات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں