مصر:گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ،ایک سیاح ہلاک دیگر زخمی

مصر میں غیرملکی سیاحوں کو منظر بینی کرانے والے گرم ہوا کے ایک غبارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں ایک سیاح ہلاک اور دیگر 7سیاح زخمی ہوئے

882506
مصر:گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ،ایک سیاح  ہلاک دیگر زخمی

مصری حکام کے مطابق غیرملکی سیاحوں کو منظر بینی کرانے والے گرم ہوا کے ایک غبارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 اس واقعے میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح ہلاک ہو گیا ہے۔

آج  پیش آنے والے اس واقعے میں دیگر 7سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ غبارے کو یہ ہنگامی لینڈنگ  تیز ہواؤں کی وجہ سے کرنا پڑی۔

 یاد رہے کہ  سن 2013ء میں بھی مصر میں گرم ہوا کے غبارے کے حادثے میں 19 سیاہ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ سال بھی  گرم ہوا کے غبارے کے حادثے میں 22 چینی سیاح معمولی زخمی ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں