مصر: ہنگامی حالت میں مزید 3 ماہ کی توسیع

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے جس پر عمل درآمد 13 جنوری سے ہوگا

880565
مصر: ہنگامی حالت میں مزید 3 ماہ کی توسیع

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی ہے۔

خبر  کے مطابق، مصر میں ہنگامی حالت کی تجدید کا آغاز 13 جنوری ہفتے کے روز سے کیا جائے گا۔

ہنگامی حالت میں توسیع کے فیصلے کی رو سے ، مسلح افواج، پولیس کے اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر موثر اقدامات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

 حفاظتی  اداروں کو احکامات دیے گیے ہیں کہ وہ پورے ملک میں عوامی املاک اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات  اختیار کریں ۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ  سال  اکتوبر  میں  ملک میں جاری ہنگامی حالت میں تین ماہ کی توسیع کی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں