اسرائیلی فوجیوں کی درگت بنانے والی فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد

ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی پر حفاظتی  اہلکاروں پر حملے کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے

879939
اسرائیلی فوجیوں کی درگت بنانے والی  فلسطینی لڑکی پر فرد جرم عائد

ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے 16 سالہ فلسطینی لڑکی عہد تمیمی پر حفاظتی  اہلکاروں پر حملے کا باقاعدہ الزام عائد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس 16 سالہ  لڑکی کو اسرائیلی  فوجیوں کو تھپڑ اور ٹھوکریں مارتے دیکھا گیا تھا۔

 دو ہفتے قبل پیش آنے والے اس واقعے کے بعد تمیمی کو فلسطینی عوام   ایک با ہمت لڑکی   اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

 عہد تمیمی کو فوجی عدالت میں اپنے خلاف 12 الزامات کا سامنا ہے جبکہ  تمیمی کی والدہ اور ایک کزن کو بھی اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں  ملوث پایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں