امریکی ویٹو عالمی قوانین کی تضحیک ہے:فلسطینی انتظامیہ

فلسطینی انتظامیہ نے"اعلان القدس"کی مذمت پر مبنی قرارداد ویٹو کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  اسے  بین الاقوامی برادری کی توہین اور تذلیل قرار دیا ہے

871222
امریکی ویٹو عالمی قوانین کی تضحیک ہے:فلسطینی انتظامیہ

فلسطینی انتظامیہ نے امریکہ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "اعلان القدس"کی مذمت پر مبنی قرارداد ویٹو کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے  اسے  بین الاقوامی برادری کی توہین اور تذلیل قرار دیا ہے۔

خبر  کے مطابق ،فلسطینی  حکومت نے سلامتی کونسل میں القدس کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد ویٹو کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سلامتی کونسل میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلےکے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی تھی۔

 سلامتی کونسل کے15 مستقل ارکان میں سے 14نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالا جب کہ امریکہ  نے اس موقع پر ویٹو کا حق استعمال کرتےہوئےقرارداد ناکام بنا دی۔

امریکی اقدام کے بعد فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اب فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے جنرل اسمبلی سے رجوع کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے  اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی ویٹو اشتعال انگیز فیصلوں کوآئینی جواز نہیں دے  سکتے ۔

دریں اثنا٫اسرائیل نے القدس کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد ویٹو کرنے پر امریکہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں