فلسطین کا دارالحکومت صرف مشرقی القدس ہوگا: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس اورمصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کردیا ہے

866494
فلسطین کا دارالحکومت صرف مشرقی القدس ہوگا: محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس اورمصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ مجوزہ آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت مشرقی  القدس  ہو گا۔

خبر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز   قاہرہ میں ملاقات کی جس  میں امریکی صدر کی طرف سے القدس کو اسرائیلی  ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

صدر عباس نے کہاکہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اسرائیل جون 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقے اور مشرقی القدس  خالی کردے۔

 یہ علاقے آزاد فلسطینی ریاست کا حصہ ہیں۔

 انہوں نے فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور قومی یکجہتی پر زور دینے کے ساتھ ساتھ مصر کے ساتھ صلاح و  مشورہ جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک سال سے قیام امن کے لیے فلسطینی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائیں۔

 اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اعلان حیران کن اور ناقابل یقین ہے۔

 



متعللقہ خبریں