ماکرون نے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے: نوری المالکی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی حکومت عراقی حکومت اور اس کے دلیر عوام  کے فیصلے پر حاوی ہو: نوری المالکی

860889
ماکرون نے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے: نوری المالکی

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون  کے اس بیان کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "ہشدی شابی کو ختم کرنا ضروری ہے" ۔

مالکی کے دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ " دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنا فرانس کے آئین  میں رقم  ہے۔ صدر ماکرون نے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کی ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے  آئینی و سرکاری محکمے ہشدی شابی  کو ختم کرنے کے بارے میں بیان جاری کر کے ہمیں حیران کر دیا ہے۔ ہم اس نوعیت کے روّیوں کی شدت کے ساتھ تردید کرتے ہیں"۔

اس بیان کو عراق کی خود مختاری کی توہین  قرار دیتے ہوئے مالکی نے کہا ہے کہ "ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی حکومت عراقی حکومت اور اس کے دلیر عوام  کے فیصلے پر حاوی ہو"۔ عراق کی قومی اسمبلی کے نائب اسپیکر ہمام حامودی  نے بھی ماکرون کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ " عراقی عوام، بین الاقوامی برادری سے  اور خاص طور پر فرانس سے دنیا کے ہر فرد کے لئے اپنی جانوں کو فدا کرنے والے ان جنگجووں  یعنی ہشدی شابی کا ذکر تعریف و تحسین کے ساتھ کرنے کی توقع رکھتی تھی"۔

انہوں نے کہا کہ" اگر ہشدی شابی نہ ہوتی تو دہشت گرد تنظیم داعش فرانس کے قلب تک پہنچ چکی ہوتی"۔



متعللقہ خبریں