یمن، حوثیوں اور سابق صدر کے حامیوں کے درمیان تصادم

حوثیوں اور صالح کے حامیوں کے درمیان دارالحکومت صناء  کے جنوب میں  واقع  الا سیاسی محلے میں  جھڑپوں نے دوبارہ زور پکڑ لیا

859721
یمن، حوثیوں اور سابق صدر کے حامیوں کے درمیان تصادم

یمن میں مشروع حکومت کے خلاف مل کر کاروائیاں کرنے والے حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح   کے  حامیوں کے درمیان  دوبارہ  سے جھڑپ ہوئی ہے۔

عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق  حوثیوں اور صالح کے حامیوں کے درمیان دارالحکومت صناء  کے جنوب میں  واقع  الا سیاسی محلے میں  جھڑپوں نے دوبارہ زور پکڑ لیا۔

اس دوران علی عبداللہ صالح کے بھتیجے کرنل طارق محمد عبداللہ صالح  کی رہائش گاہ کے جوار میں  دوبارہ تصادم ہوا ہے۔

اس سے قبل عالمی برادری کی جانب  سے تسلیم نہ کی جانے والی  اور حوثیوں کی جانب سے قائم کردہ حکومت کی وزارت دفاع  کے حلقوں کی جانب سے کل شام جاری کردہ اعلامیہ میں  کہا گیا تھا کہ علاقے میں کشیدگی کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں