مصر: حفاظتی دستوں کا آپریشن،11 عسکریت پسند ہلاک

مصر ميں حفاظتی دستوں  نے صوبہ اسماعیليہ ميں انسداد دہشت گردی کی ايک کارروائی ميں 11 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر ديا ہے

857178
مصر: حفاظتی دستوں کا  آپریشن،11 عسکریت پسند ہلاک

مصر ميں حفاظتی دستوں  نے صوبہ اسماعیليہ ميں انسداد دہشت گردی کی ايک کارروائی ميں 11 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر ديا ہے۔

 دفتر  داخلہ کے مطابق، يہ کارروائی شمالی سينائی ميں جہاديوں کے ايک ٹھکانے کے خلاف کی گئی۔

بتايا گيا ہے کہ  عسکریت پسندوں  نے حفاظتی  دستوں کی گاڑياں ديکھ کر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے رد عمل ميں یہ جوابی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے  سينائی ميں ايک مسجد پر کیے گئے حملے ميں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد قاہرہ حکومت نے انسداد دہشت گردی کے آپریشن  کا دائرہ بڑھا دیا تھا۔



متعللقہ خبریں