یمن: امریکی ڈرون حملے میں 7 دہشتگرد مارے گئے

یمن کے جنوب میں گزشتہ شب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سات مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں

855573
یمن:  امریکی ڈرون حملے میں 7 دہشتگرد مارے گئے

یمن کے جنوب میں گزشتہ شب ہونے والے ایک ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سات مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔

خبر کے  مطابق ، بیعدہ  نامی صوبے میں ممکنہ امریکی ڈرون حملے میں تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اُن میں سوار تمام جنگجو مارے گئے۔

یہ بات اہم ہے کہ یمن میں جاری خانہ  جنگی  کا  فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی مقامات پر شدت پسند تنظیم القاعدہ اپنے مضبوط ٹھکانے قائم کر چکی ہے جبکہ اس تنظیم سے وابستہ جہادیوں کے خلاف امریکی ڈرون کارروائیاں بھی معمول ہیں۔



متعللقہ خبریں