شام : ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی

ملبہ ہٹانے کا کام ختم کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے

847964
شام : ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی

شام کے ضلع حلب کی تحصیل اتاریب میں اتوار بازار پر کئے گئے حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی حلب دیہی شہری دفاع  کے حکام میں سے محمد خلّاق  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک روز قبل اتاریب  کے اتوار بازار پر کئے گئے فضائی حملے میں 63 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے ہیں۔

خلّاق نے کہا ہے کہ ملبہ ہٹانے کا کام ختم کر دیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے خیال میں ادلیب کے سکیورٹی زون میں  شامل اس علاقے میں حملہ روس کی طرف سے کیا گیا ہے اور کنٹرول ٹاور بھی اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حلب کا مغربی دیہی علاقہ ادلیب کے سکیورٹی زون میں شامل ہے اور اس سکیورٹی زون کو  آستانہ سمجھوتوں کے دائرہ کار میں ضامن ممالک ترکی، روس اور ایران  کی طرف سے تشکیل دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں