سعودی عرب اور اردن کی فوجی مشقیں

سعودی عرب  اور اردنی فضائیہ نے" یرموک 2 "نامی فوجی مشقوں  کا آغاز کر دیا ہے جن سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہونے کا امکان ہے

846028
سعودی عرب اور اردن کی فوجی مشقیں

سعودی عرب  اور اردنی فضائیہ نے" یرموک 2 "نامی فوجی مشقوں  کا آغاز کر دیا ہے ۔

 شمالی اردن میں ہونے والی ان مشقوں میں   سعودی عرب سے12 ویں خالد بن ولید  بریگیڈ  اور اردن سے"  شہزادی عالیہ بریگیڈ  "نے شرکت کی ۔

 شمالی   اردن  کے  عسکری ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر انچیف جنرل عبداللہ بن یاسین کے مطابق ، ان مشقوں کا مقصد دو طرفہ  تعلقات  کو  فروغ دیتےہوئے عسکری تجربات سے فائدہ اٹھانا  ہے ۔

  خالد بن ولید بریگیڈ  کے کمانڈر  جنرل محمد صالح المقابل    نے بھی اس موقع  پر کہا کہ  سعودی عرب اور اردن کے درمیان تعلقات  کافی مستحکم ہیں   جن میں ان مشقوں کے اہتمام  سے مزید فروغ آئے گا۔

 



متعللقہ خبریں