جان کی امان کیلئےاستعفی دیا ،جلد وطن لوٹوں گا: سعد الحریری

لبنان کے سبکدوش وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے تحفظ کی خاطر استعفیٰ دیا اور آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے واپس لبنان لوٹ جائیں گئے

845966
جان کی امان کیلئےاستعفی دیا ،جلد وطن لوٹوں گا: سعد الحریری

لبنان کے سبکدوش وزیراعظم سعد حریری کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے تحفظ کی خاطر استعفیٰ دیا اور آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب سے واپس لبنان لوٹ جائیں گئے۔

 ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ان پر کوئی دباؤ نہیں وہ اپنی مرضی سے وہاں رکے ہوئے ہیں۔ استعفیٰ انہوں نے اپنی مرضی سے دیا ہے۔

ہفتے کے دن لبنان کے صدر نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ریاض میں ایک ہفتہ قبل مستعفی ہونے والے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کی صورتحال کے بارے میں وضاحت کرے۔

گزشتہ  سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعد حریری نے ایک گفتگو کے دوران   بتایا ہ  وہ آزاد ہیں اور بہت جلد لبنان واپس چلے جائیں گے۔

سعد حریری نے کہا کہ میں نے استعفیٰ دیے دیا ہے اور میں بہت جلد لبنان واپس جا رہا ہوں اور وہاں آئینی طریقے سے مستعفی ہوں گا۔

 انٹرویو میں سعد حریری نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا کہ وہ سعودی عرب کے دباؤ یا دھمکی کی وجہ یہ سب کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ لبنان کے صدر میشال عون نے ابھی تک سعد حریری کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں