حکومت اور شمالی عراقی علاقائی انتظامیہ  بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں : صدر معصومی

عراق کے صدر فواد معصومی نے علاقائی انتطامیہ کیطرف سے 25 ستمبر کو کروائے جانے والے غیر قانونی ریفرنڈم کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

846398
حکومت  اور شمالی عراقی علاقائی انتظامیہ  بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں  : صدر معصومی

 

عراق کے صدر فواد معصومی نے    حکومت عراق  اور عربل سے  عراق کی علاقائی انتطامیہ کیطرف سے 25 ستمبر کو کروائے جانے والے غیر قانونی ریفرنڈم کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

عراق کے صدارتی دفتر سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ  صدر معصومی نے بغداد میں امریکہ  سفارتخانے کے سفیر  کیساتھ ملاقات کی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عراق کی سلامتی قوتوں  نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ عراقیوں کےاتحاد، آزادی، جمہوریت اور امن کے ساتھ مل جل کر زندگی بسر کرنے کے عزم  کا نتیجہ  ہے ۔

 حکومت عراق اور عراق کی علاقائی انتظامیہ اور تمام سیاسی فریقین کو  ملتوی کیے جانے والے مسائل کو حل کرتے ہوئے سلامتی قوتوں کی کامیابی کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ موجودہ بحران کو حل کرنے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تعمیری مذاکرات کو شروع کیا جا نا چاہئیے ۔



متعللقہ خبریں