سعودی فضائیہ نے یمنی دارالحکومت پر حملہ کر دیا،وزارت دفاع کی عمارت تباہ

سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا ء پرحملہ کردیاتاہم ابتدائی طورپر  یہ بات واضح نہیں ہے کہ سعودی عرب نے فضائی حملہ کیا ہے یا یہ میزائل حملہ ہے

845282
سعودی فضائیہ نے یمنی دارالحکومت پر حملہ کر دیا،وزارت دفاع کی عمارت تباہ

سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعا ء پرحملہ کردیاتاہم ابتدائی طورپر  یہ بات واضح نہیں ہے کہ سعودی عرب نے فضائی حملہ کیا ہے یا یہ میزائل حملہ ہے ۔

خبر کے مطابق ،دونوں عرب ممالک کے درمیان تنازعات بڑھنے پر سعودی عرب نے یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں فوجی حملہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل یمن میں موجود حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملہ کیا تھا ۔

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ حملہ حوثی باغیوں نے ایران کی مدد سے کیا۔

سعودی عرب کے الزامات کی توثیق کرتے ہوئے امریکی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی تھی کہ ریاض پر فائر کیے گئے میزائل کے ملبے پر ایرانی نشان موجود تھے ۔

سعودی عرب نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے تاہم تہران نے اس الزام کو مسترد کردیا تھا ۔



متعللقہ خبریں