شمالی عراق کی کرد انتظامیہ مذاکرات کی متمنی

مالی عراق کی کرد انتظامیہ کی سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ٹیلرسن نے   اربیل اور بغداد انتظامیہ کے درمیان  رونما ہونے والی کشیدگی  کے باعث اپنے خدشات کو زیر لب لایا ہے

840627
شمالی عراق کی کرد انتظامیہ مذاکرات کی متمنی

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن  نے شمالی عراق کی کرد انتظامیہ کے وزیر اعظم ناچروان برزانی سے ٹیلی  فون پر بات چیت میں  اربیل  اور بغداد کے مابین  مسائل کے حل کے لیے سیاسی مذاکرات  کے آغاز کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

شمالی عراق کی کرد انتظامیہ کی سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ ٹیلرسن نے   اربیل اور بغداد انتظامیہ کے درمیان  رونما ہونے والی کشیدگی  کے باعث اپنے خدشات کو زیر لب لایا ہے۔

برزانی نے  اس دوران کہا ہے کہ عراقی فوج  کی پیش قدمی ہمارے لیے باعث خدشہ ہے  تا ہم ، ہم  سیاسی مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے   امریکہ سمیت  عالمی برادری سے  اپیل  کی ہے کہ وہ عراق  کو  فوجی  طریقوں کے استعمال سے باز رکھنے  اور اسے مذاکرات کے  لیے آمادہ کرنے کی کوشش کرے۔

 



متعللقہ خبریں