نہتے  فلسطینیوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف

فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

838320
نہتے  فلسطینیوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف

 

فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ زہریلی گیس کا استعمال کیا اور اسرائیل کے سنگین جرائم پر بین الاقوامی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا اپنے بیان میں کہا ہےکہ فلسطین میں  جاری اسرائیلی مظالم پر بین الااقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے ۔ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔غزہ میں اسرائیل مہلک ترین ہتھیاروں  کو استعمال  کررہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حملوں میں زہریلی گیس کااستعمال کیا گیا ہے۔

ادھر، قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی وزارت صحت کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے غزہ میں کسی قسم کی زہریلی گیس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے اور سرنگ میں ہلاکتوں کی وجہ وہاں موجود بارود تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس پراسرائیل نے سرنگ پربمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں