"مقام یوسف" میں یہودیوں کا داخلہ جھڑپ کی وجہ بن گیا،2 فلسطینی زخمی

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع شہر نابلوس میں  "مقام یوسف" میں یہودیوں کے  داخلے  کے بعد  بڑھنے والی کشیدگی روکنے کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہو گئے

838444
"مقام یوسف" میں یہودیوں کا داخلہ جھڑپ کی وجہ بن گیا،2 فلسطینی زخمی

  دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع شہر نابلوس   میں  "مقام یوسف" میں یہودیوں کے  داخلے  کے بعد  بڑھنے والی کشیدگی   روکنے   کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 اسرائیلی فوجیوں     کی زیر  نگرانی  یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے  مقام یوسف میں داخلے کی  کوشش کی جس فلسطینیوں نے  احتجاج کرنا شروع کر دیا ۔

 اس واقعے پر   اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیاں  چلا دیں جس سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ  یہودی اعتقاد کےمطابق  "مقام یوسف" حضرت یوسف کی قبر مانی جاتی ہے  البتہ  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے  کیونکہ یہ قبر حضرت یوسف کی نہیں  بلکہ ایک ولی اللہ  یوسف  الضویقات کی ہے  جو کہ چند صدیوں قبل وفات پا گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں