یمن: حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کا صنعاء  میں سوڈان کے سفارت خانے پر حملہ

حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے صنعاء  میں سوڈان کے سفارت خانے پر حملہ کیا اور سفارت خانے کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا

837483
یمن: حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کا صنعاء  میں سوڈان کے سفارت خانے پر حملہ

یمن میں حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں نے صنعاء  میں سوڈان کے سفارت خانے پر حملہ کیا۔

یمن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حوثیوں اور صالح کے حامیوں نے کل تیسری دفعہ صنعاء میں سوڈان کے سفارت خانے میں زبردستی داخل ہو کر عمارت  میں لوٹ مار کی  اور سفارت خانے کی گاڑی  کو نقصان پہنچایا۔

بیان میں مذکورہ  واقعے کی مذمت کی گئی ہے اور حملے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی، ستمبر 2014 میں دارالحکومت صنعاء کو کنٹرول میں لئے جانے کے بعد سے لے کر اب تک بیرونی سفارت خانوں پر حملے کر رہے ہیں اور یمن  اور مہمان نواز یمنی عوام کی توہین کر رہے ہیں۔ اس مکروہ فعل میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

موضوع سے متعلق حوثیوں کی طرف سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں