عراقی وزیر اعظم: کردی انتظامیہ ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں کا کنٹرول ہمارے حوالے کرے

امریکہ عراقی زمینی سالمیت کی حمایت کرتا ہے  اور یہ مرکزی حکومت کے موجودہ اقدامات کو سمجھتا ہے، ریکس ٹیلرسن

835343
عراقی وزیر اعظم: کردی انتظامیہ ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں کا کنٹرول ہمارے حوالے کرے

عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی   کا کہنا ہے کہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے زیر کنٹرول  ہوائی اڈوں  اور سرحدی چوکیوں کا کنٹرول   مرکزی حکومت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔

عراق  وزیر اعظم ہاؤس کے تحریری اعلان کے مطابق  العبادی نے امریکی وزیر خارجہ  ریکس ٹیلرسن سے ٹیلی فون پر    بات چیت کی، جس دوران  داعش کے  آخری  قلعے کی حیثیت رکھنے والے  انبار  سے  منسلک  علاقے قائمی کی باز یابی    آپریشن ، مرکزی  حکومت کی فورسسز کی کرکوک اور دیگر علاقوں میں دوبارہ سے تعیناتی سمیت سیاسی اور سیکورٹی  کے معاملات زیر غور آئے۔

العبادی نے اس دوران کہا کہ ہماری اولیت  ابھی بھی  داعش کے خلاف  جدوجہد ہے، ہم اسے مکمل طور پر شکست دیتے  اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پر عزم ہیں۔

مرکزی  حکومت کے ملک کے چپے چپے میں  آئین پر عمل درآمد پر مصر ہونے پر زور دینے والے العبادی نے کہا کہ "کردی علاقے، ہوائی اڈوں اور سرحدی چوکیوں کے نظم و نسق کو مرکزی حکومت کے سپرد کیے جانے کی  ضرورت ہے۔ ہم یہ سب کچھ ملکی آئین کے عین مطابق  کر رہے ہیں۔

ٹیلرسن نے بھی اس موقع پر کہا کہ امریکہ عراقی زمینی سالمیت کی حمایت کرتا ہے  اور یہ مرکزی حکومت کے موجودہ اقدامات کو سمجھتا ہے۔  شمالی عراق کی علاقائی انتظامیہ کو بھی بغداد کے ساتھ ملکی آئین کے دائرہ کار میں ڈائیلاگ قائم کرنے چاہییں۔

 



متعللقہ خبریں