محمود احمدی نژاد 3.5 بلین ڈالر نقصان کی تلافی کریں

ایران کے قومی احتساب ادارے نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو سال 2009 میں پیٹرول کی  آمدنی میں خرد برد کی وجہ سے تقریباً 3.5 بلین ڈالر  نقصان  کی تلافی کرنے کا حکم سنا دیا

830390
محمود احمدی نژاد 3.5 بلین ڈالر نقصان کی تلافی کریں

ایران کے قومی احتساب ادارے نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کو سال 2009 میں پیٹرول کی  آمدنی میں خرد برد کی وجہ سے تقریباً 3.5 بلین ڈالر  نقصان  کی تلافی کرنے کا حکم سنایا ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی İCANA کے مطابق احمدی نژاد کو ان کے  9 ویں اور 10 ویں حکومتی ادوار میں پیٹرول کی مصنوعات کی برآمدات میں دھاندلیوں  اور پیٹرول کی آمدنی سے خزانے میں کرنسی کی منتقلی کے الزامات کی وجہ سے  تقریباً 3.5  بلین ڈالر کے نقصان  کی تلافی  کا پابند کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق مذکورہ فیصلہ گذشتہ سال اسمبلی کی بجٹ مانیٹرنگ کے دوران سامنے آیا ہے۔

ایران کی قومی اسمبلی  کے منصوبہ بندی و بجٹ کمیشن  کے سربراہ  گلا میرزا  تاج گردوں  نے بھی İCANA  کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ موضوع سے متعلق فائلیں زیر غور لے لی گئی ہیں اور سرکاری احتسابی کمیٹی  کے اٹارنیوں  سے موصول معلومات کی رو سے  نقصان کی تلافی کے فیصلے سے رائے عامہ کو باخبر کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں