اقوام متحدہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیق کرائے گا

سعودی قیادت میں عرب اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف یمنی حکومت کی کارروائی میں مدد کر رہا ہے

817353
اقوام متحدہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیق کرائے گا

اقوامِ متحدہ نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے دوران فریقین کی جانب سے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے کے لیے تفتیش کار بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے ایک قرار داد منظور کرتے  ہوئے  ماہرین کا ایک گروہ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید رعد الحسین نے ادارے کے 47 ارکان  کو عندیہ دیا  ہے کہ وہ یمن میں ہونے والی  جنگ کی آزاد تحقیقات کرائیں گے جس میں ہزاروں افراد مارے گئے، یمنی معیشت تباہ ہو گئی اور لاکھوں افراد قحط کے دہانے پر پہنچ گئے

خیال رہے کہ سعودی قیادت میں عرب اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف یمنی حکومت کی کارروائی میں مدد کر رہا ہے۔

واضح  رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق مارچ 2015 میں چھڑنے والی اس خانہ جنگی میں اب تک 8530 افراد جن میں 60 فیصد شہری ہیں مارے جا چکے ہیں جبکہ 48800 لوگ فضائی حملوں اور لڑائی میں زخمی ہوئے۔

اس جنگ کے باعث دو کروڑ ستر لاکھ افراد کو انسانی امداد کا محتاج بنا دیا ہے اور یہاں پر خوراک کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس کی وجہ سے اپریل سے اب تک سات لاکھ لوگ ہیضے کا شکار ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں