ایران جوہری تنصیبات کے معائنے کےلیے رضامند ہے : جواد ظریف

ایران نے عالمی برادری کی طرف سے مشکوک جوہری اور فوجی تنصیبات کے معائنے کے مطالبے کے حوالے سے دباؤ قبول کرتے ہوئے عالمی توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنےکی اجازت دے دی ہے

816577
ایران جوہری تنصیبات کے معائنے کےلیے رضامند ہے : جواد ظریف

ایران نے عالمی برادری کی طرف سے مشکوک جوہری اور فوجی تنصیبات کے معائنے کے مطالبے کے حوالے سے دباؤ قبول کرتے ہوئے عالمی توانائی ایجنسی کو اپنی جوہری تنصیبات کے معائنےکی اجازت دے دی ہے ۔

خبر کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے  نیو یارک میں کہا ہے کہ ان کا ملک فوجی اور جوہری پروگرام کے حوالے سےمتنازعہ  سمجھی جانے والی تنصیبات کو عالمی  تفتیش کاروں کے لیے کھولنے کو تیار ہے۔

جواد ظریف نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ  ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ  اس  بیان سے ایک روز پیشتر عالمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف حساس تنصیبات تک عالمی تفتیش  کاروں کو رسائی دے بلکہ ان تنصیبات کی کڑی نگرانی کی اجازت فراہم کرے تاکہ اس امر کی تصدیق کی جا سکے کہ ایران جوہری اسلحہ تیار نہیں کررہا ہےتاہم، ایران کی طرف سے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں