کرکوک میں کرفیو کا نفاذ،انتظامیہ چوکس

عراقی شہر کرکوک کی انتظامیہ نے ریفرنڈم کے بعد  کسی ناخوشگوار  صورت حال سے نمٹنے کےلیے  کرفیو نافذ کر دیا ہے

814056
کرکوک میں کرفیو کا نفاذ،انتظامیہ چوکس

عراقی شہر کرکوک کی انتظامیہ نے ریفرنڈم کے بعد  کسی ناخوشگوار  صورت حال سے نمٹنے کےلیے  کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

 ناظم اعلی  نجم الدین  کریم  نے  صاف  الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ  کرکوک میں بسی اقلیتوں  بالخصوص  ترکمینوں    پر حملوں کی   اجازت نہیں  ملے گی ۔

 اس دوران  کرکوک  محکمہ پولیس   کے پریس رابطہ افسر افراسیاف کامل نے  بتایا ہے کہ شہر میں مکمل طور پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے  جس کا   اطلاق   شام 5 بجے سے  صبح تک ہوگا۔

شمالی عراق کے ریفرنڈم   کے خلاف اقوام متحدہ نے  بھی  شدید تنقید کرتےہوئے  کہا ہے کہ  یہ  عمل عالمی برادری کی مخالفت کے باوجود  جاری رکھا جار ہا  ہے  جو کہ  ملکی آئین کی خلاف ورزی    بھی ہے ۔



متعللقہ خبریں