شمالی عراقی ریفرنڈم:صدرایرودان کی ایرانی ہم منصب سے بات چیت،تشویش کا اظہار

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایرانی ہم منصب  حسن روحانی سے  ٹیلیفون پر بات چیت کی  جس میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  شمالی عراق کے  ریفرنڈم  پر بھی تبادلہ خیال ہوا

813203
شمالی عراقی ریفرنڈم:صدرایرودان کی ایرانی ہم منصب سے بات چیت،تشویش کا اظہار

ترکی اور ایران   نے شمالی عراقی انتظامیہ  کی خود مختاری کےلیے منعقد ہونے والے ریفرنڈم   پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے ۔

 صدر رجب طیب ایردوان  نے  اس سلسلے میں  اپنے ایرانی ہم منصب  حسن روحانی سے  ٹیلیفون پر بات چیت کی  جس میں  دو طرفہ تعلقات کے علاوہ  شمالی عراق کے  ریفرنڈم  پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔

 دونوں صدور نے  عراق کی علاقائی سالمیت  کی اہمیت پر  زور دینے سمیت  صدر ایردوان کے 4 اکتوبر  سے شروع ہونے والے دورہ ایران  کی تیاریوں کا بھی  جائزہ لیا  جس  کے تحت   ترک۔ایران  اعلی  تعاون  کونسل کے چوتھے اجلاس کا انعقاد  بھی ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں