عراق: ناصریہ شہر میں بم دھماکہ درجنوں ہلاک و زخمی

عراقی شہر ناصریہ کے قریب ایک دہشت گردانہ کارروائی میں کم از کم 60 افراد کے ہلاک اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں

807447
عراق: ناصریہ شہر میں  بم دھماکہ درجنوں ہلاک و زخمی

عراقی شہر ناصریہ کے قریب ایک دہشت گردانہ کارروائی میں کم از کم 60 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

 پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف ہائی وے پر موجود ایک حفاظتی چوکی اور ایک ریستوران تھا۔

اس دوران ایک خود کش بمبار نے ریستوران کے اندر دھماکہ کیا جب کہ اُس کے مزید دو سے تین ساتھیوں نے وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔

 طبی ذرائع کے مطابق 80 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

 خیال رہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی عراق میں دہشت گردانہ واقعات کم ہی رونما ہوتے ہیں۔

داعش نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں