ایران کے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے اشارے،پیش رفت جلد ہوگی

ایران  نے گزشتہ روز سفارتی عہدے داروں کے تبادلوں کی جانب اشارہ کیا جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ دونوں علاقائی  ممالک کے درمیان گزشتہ  سال سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری آسکتی ہے

795592
ایران کے سعودی عرب سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے اشارے،پیش رفت جلد ہوگی

ایران اور سعودی عرب کے درمیان جلد ہی سفارتی وفود کی آمد ورفت ہونے والی ہے۔

ایران  نے  گزشتہ  روز سفارتی عہدے داروں کے تبادلوں کی جانب اشارہ کیا جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ  دونوں علاقائی  ممالک کے درمیان گزشتہ  سال سے جاری کشیدہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔

خبر  کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سفارتی وفود کے تبادلوں کے لیے حج کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم آخری مراحل کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے سفارت کار اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں جا سکیں اور ان کی دیکھ بھال کر سکیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ  سال جنوری میں سعودی عرب میں ایک شیعہ دینی رہنما کی سزائے موت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا جس کے فوری بعد سعودی حکومت نے ایران میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں