سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات

مذاکرات میں اسرائیل ا ور فلسطین  کے درمیان پائیدار امن  کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں تحفظ و استحکام  کی فضاء کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ا ور علاقائی  موضوعات پر بات چیت کی گئی

795088
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کی امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کی، وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اعلیٰ اور داماد جیرڈ کُشنر  بھی شامل تھے۔

مذاکرات میں اسرائیل ا ور فلسطین  کے درمیان پائیدار امن  کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں تحفظ و استحکام  کی فضاء کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ا ور علاقائی  موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں  فریقین نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر نوعیت کی مالی معاونت  کے سدباب  کو اپنی اوّلین ترجیح قرار دیا اور ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کھولے جانے والے انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف بین الاقوامی جدوجہد  کے مرکز سے منّظم کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں  واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان  کے ساتھ ساتھ وزیر اعلٰی مسائد آئیبان  اور کابینہ کے مشیر یاسر ریمان  نے بھی شرکت کی۔



متعللقہ خبریں