حقوق انسانی کی مخدوش صورت حال:امریکہ نے مصر کو دی جانے والی امداد میں کمی کر دی

ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق،انسانی حقوق کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر مصر  کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں 100 ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے

795014
حقوق انسانی کی مخدوش صورت حال:امریکہ نے مصر کو دی جانے والی امداد میں کمی کر دی

امریکہ نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

 ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق ،مصر  کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں 100 ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے اس کے ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو 200 ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔

 ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ابھی تک امریکہ کا ایک اہم حلیف  ہے تاہم، وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر امریکہ  کو تحفظات در پیش  ہیں۔


ٹیگز: #امداد

متعللقہ خبریں