چاہیں تو صرف5 دن میں حسب ضرورت یورینیئم افزود کرسکتے ہیں:ایران کا امریکہ کو انتباہ

ایرانی  جوہری توانائی کمیشن کے  صدر علی اکبر صالحیی نے امریکہ کو  باخبر کیا  ہے کہ  اگر ہم نے  ٹھان لی  تو صرف 5 روز کے اندر ایٹمی گھر کو درکار  یورینیئم کا 20 فیصد افزود کرسکتے ہیں

794562
چاہیں تو صرف5 دن میں حسب ضرورت یورینیئم افزود کرسکتے ہیں:ایران کا امریکہ کو انتباہ

 ایرانی  جوہری توانائی کمیشن کے  صدر علی اکبر صالحیی نے امریکہ کو  باخبر کیا  ہے کہ  اگر ہم نے  ٹھان لی  تو صرف 5 روز کے اندر ایٹمی گھر کو درکار  یورینیئم کا 20 فیصد افزود کرسکتے ہیں۔

 صالحیی نے کہا کہ  جوہری معاہدے کی کامیابی کے  ہم بھی متمنی ہیں  اور نہیں چاہتے ہیں  کہ   اس کی خلاف ورزی  کا الزام ہم پر لگے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ ہفتے  امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کے جواز میں خبردار کیا  تھا کہ  سن 2015  میں طے ہونے والا جوہری معاہدہ  ختم ہو سکتا ہے ۔

 واضح رہے کہ  سن 2015 میں ایران نے   روس ،امریکہ،برطانیہ،جرمنی،فرانس اور چین کے ساتھ  ایٹمی معاہدے پر دستخط کرتےہوئے یورینیئم کی افزودگی  کو 5 فیصد تک لانے  کا فیصلہ کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں