شامی عوام ترک فوجیوں کے منتظر ہیں، عبوری وزیر اعظم شام

ترک فوج ہماری حامی  ہے اور  انسانی اقدار کو  زندہ رکھنے میں خدمات فراہم کرنے والے ہمارے دوست کی حیثیت سے ہمیشہ ہمارے  شانہ بشانہ ہے

790277
شامی عوام ترک فوجیوں کے منتظر ہیں، عبوری وزیر اعظم شام

شامی عبوری حکومت کے وزیر اعظم خطب  نے ترک فوجیوں کے ان کے لیے تحفظ کا ذرائع ہونے  کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے عوام  ترک فوجیوں سے بلا تردد  بغل گیر ہوں گے۔ "

جواد خطب کا کہنا  ہے کہ "عدلیب  کے عوام روس اور امریکہ جیسی  بیرونی طاقتوں کے حملوں کے خلاف اپنی  مزاحمتی طاقت کی نسبت سے   جواب دیں گے،  ترک فوجی ہمارے  سلامتی و تحفظ کا منبع ہیں اور  ان کی عدلیب میں آمد  عوام کی خوشنودی   کا باعث ہو گی۔"

روزنامہ ینی شفق  کو  انٹرویو  دینے والے خطب   نے بتایا  کہ ہمیں  شام  کی تقسیم کرنے کے درپے عناصر کا سامنا ہے۔ تمام تر شر پسندوں نے اپنی نظریں عدلیب پر گاڑ   رکھی  ہیں۔  اس سلسلے میں  ترکی ہمارا اہم ترین ضامن ملک اور  تحفظ کا ذرائع ہے۔

انہوں  نے اس طرف توجہ مبذول  کرائی کہ عدلیب پر  کسی بھی قسم کا حملہ اور بمباری آج تک شام میں پیش آنے والی  تباہ کاریوں میں سے   عظیم ترین تباہ کاریوں کا مشاہدہ کرنے کا موجب بنے گی۔   ترکی  کی عدم شمولیت کا حامل  کوئی بھی متبادل  ملک میں انسانی بحران مزید گہرائی دے گا۔  ایرانی    حمایت  و تعاون ہونے والی  شیعہ تنظیمیں ، امریکہ، روس اور PKK   شامی عوام  کے لیے  خطرہ   تشکیل دیتی  ہیں اور انہیں عوام  دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

 اس دائرہ کار میں پائدار حل کا حصول  صرف اور صرف "ترکی کے  بھی  شامل ہونے والے کسی منصوبے کے دائرہ کار میں  ہی  ممکن بن   سکنے کا ذکر کرنے والے خطب نے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ترک فوج ہماری حامی  ہے اور  انسانی اقدار کو  زندہ رکھنے میں خدمات فراہم کرنے والے ہمارے دوست کی حیثیت سے ہمیشہ ہمارے  شانہ بشانہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ شامی عبوری حکومت  ترکی کے عدلیب کے حوالے سے لیے جانے والے فیصلوں کی تائید کرے گی اور اگر  ترکی نے  اپنے اثر رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے  عدلیب میں  ممکنہ انسانی بحران کا سد باب کر لیا تو  ہمارے  بھائی  چارگی کے روابط    مزید طاقت  حاصل کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں