تلعفر سے دہشتگردوں کا صفایا مشکل طلب کام ہے: امریکی کرنل کا اعتراف

اتحادی فوج  کے ترجمان کرنل  ریان ڈیلون نے  بغداد  میں  ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پینٹاگون سے رابطے  کے دوران کہا کہ تلعفر سے دہشتگردوں کا صفایا مشکل طلب کام ہے

787886
تلعفر سے دہشتگردوں کا صفایا مشکل طلب کام ہے: امریکی کرنل کا اعتراف

 عراقی  شہر تلعفر میں داعش کے  دو ہزار  شر پسندوں  کو نکالنا کافی مشکل کام ہے ۔

اس بات کا اظہار  امریکی زیر قیادت اتحادی فوج  کے ترجمان کرنل  ریان ڈیلون نے  بغداد  میں  ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پینٹاگون سے رابطے  کے دوران کہی ۔

 کرنل ڈیلون نے کہا کہ  موصل کو داعش سے پاک کرنے کے بعد  اب اگلی باری بعض دیگر علاقوں کی ہے جہاں داعش  جزوی طور پر  حاوی نظر آتی ہے۔

 ڈیلون نے بتایا کہ   تلعفر اور اس کے نواحی علاقوں میں اس وقت  2 ہزار کے لگ بھگ دہشتگرد  وں کی  موجودگی کا  امکان ہے  جنہیں وہاں سے نکالنا مشکل طلب کام ہوگا۔

یاد رہے کہ  حکومت عراق نے   داعش   کے زیر کنٹرول 90 بینکوں    کا  عالمی مالیاتی نظام سے رابطہ بھی منقطع کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں