قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزے کی پابندی ختم کر دی

قطر نے سیاحت کے شعبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے   80 ممالک پر عائد ویزے کی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

786912
قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزے کی پابندی ختم کر دی

 

قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا ہے ۔

قطری وزارت سیاحت کے حکام ،قطری ائیر لائن اور وزارت داخلہ کے حکام نے دارالحکومت دوحہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ قطری انتظامیہ نے سیاحت کے شعبے میں تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے   80 ممالک پر عائد ویزے کی پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔  تحقیقات کے بعد ممالک کی تعداد کو بڑھایا جائے گا ۔ 

قطری حکام نے اعلان کیا ہے کہ 80 ممالک کے شہری اب بغیر ویزا ان کے ملک میں داخل ہو سکیں گے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ جن ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ان میں بھارت، امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقا، سیچیلیس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ و دیگر ممالک  شامل ہیں۔

ان 80 ممالک کے وہ شہری جو قطر آنے کے خواہش مند ہیں انہیں پیشگی ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ قطر پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ہی انہیں ملٹی انٹری ویزا جاری کیا جائے گا جو بالکل مفت ہو گا۔ ویزا حاصل کرنے والے افراد کو محض اپنا پاسپورٹ دکھانا ہو گا جس کے ختم ہونے کی معیاد چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیئے جبکہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہو گا۔



متعللقہ خبریں