اسرائیلی وزیراعظم کا بدعنوانی میں ملوث ہونے کا امکان،پولیس نے شبہ ظاہر کردیا

اسرائیلی پولیس  نے عدالت  میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں وزیراعظم  بن یامین نیتین یاہو پر بدعنوانی اور رشوت  ستانی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے

783483
اسرائیلی وزیراعظم کا بدعنوانی میں ملوث ہونے کا امکان،پولیس نے شبہ ظاہر کردیا

اسرائیلی پولیس  نے عدالت  میں پیش کردہ اپنی رپورٹ میں وزیراعظم  بن یامین نیتین یاہو پر بدعنوانی  اور رشوت  ستانی   کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

 اسرائیلی ذرائع ابلاغ   کی خبروں کے مطابق ،  پولیس نے ایک  عدالت کو  ایک تفتیشی رپورٹ  روانہ کرتےہوئے مطالبہ کیا ہے کہ  وزیراعظم نیتین یاہو  بد عنوانی اور رشوت ستانی  کے  سلسلے میں مشکوک ہیں لہذا عدالت   کسی نتیجے پر پہنچنے تک اس بارے میں  پریس کو بیان دینے سے گریز کرے۔

 اس مطالبے پر عدالت نے  17 ستمبر تک  اس  کاروائی   کو   صیغہ راز میں رکھنے کی  تلقین کی ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے پیشتر نیتین یاہو کی اہلیہ سارہ کو بھی پولیس نے بیان دینےکےلیے  طلب کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں