امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ردعمل ہمارا حق ہے:ایران

نائب  وزیر خارجہ عباس آراقجی نے کہا ہے کہ سن 2015 میں  ہم نے دنیا کی 6 بڑی طاقتوں کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس کی روشنی میں یہ نئی پابندیاں  خلاف ورزی گردانی جاتی ہیں جس پر ہمارا رد عمل  حق بجانب ہوگا

782713
امریکی پابندیاں جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے،ردعمل ہمارا حق ہے:ایران

امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کی منظوری   کو ایران نے عالمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 نائب  وزیر خارجہ  عباس عراقجی نے  اس بارے میں کہا ہے کہ سن 2015 میں  ہم نے دنیا کی 6 بڑی طاقتوں کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا اس کی روشنی میں یہ نئی پابندیاں  خلاف ورزی گردانی جاتی ہیں جس پر ہمارا رد عمل  حق بجانب ہوگا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ اور کانگریس کی عائد کردہ پابندیاں  ایران کے  بلاسٹک میزائل پروگرام  اور دہشتگرد تنظیموں کی مدد کرنے کے جواب  میں  ہیں۔

امریکی دفتر خارجہ   نے  اس سلسلے میں موقف واضح کرتےہوئے کہا تھا کہ ایران،  مشرق وسطی میں امن  و استحکام   خراب کر  تےہوئے  شام کی موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کرتےہوئے اس کے  ظلم و ستم میں برابر کا شریک ہے   اس کے علاوہ  وہ یمن میں حوثی باغیوں کی بھی مدد کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں