عرب لیگ: اسرائیل بین الاقوامی قرار دادوں کی تعمیل کرے

اسرائیلی جارحیت فلسطین، عرب اور مسلمان ملکوں میں تناو میں اضافہ کرے گی

775519
عرب لیگ: اسرائیل بین الاقوامی قرار دادوں  کی تعمیل کرے

عرب لیگ نے اسرائیل  کی القدس اور مسجدِ اقصی  کے  اطراف میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف  غیرمتوازن طاقت  اور اصلی گولیوں کے استعمال     کی مذمت کی ہے۔

لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو غیت نے تحریری  اعلامیہ میں  اپیل کی ہے کہ اسرائیل، القدس  کی حیثیت کے حوالے سے عالمی قرار دادوں کا احترام  کرے  اور  عالمی برادری اس ملک کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے   اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

ابو غیت کا کہنا  ہے کہ  اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اصلی گولیوں اور شدت کا استعمال کیا ہے تو    اس جارحیت کے نتیجے میں  فلسطین، عرب اور اسلامی ملکوں میں  تناؤ میں مزید اضافے پر  خبردار بھی کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں